فرنچ مصنوعات کا بائیکاٹ
💖💖🤲🏻🤲🏻🤲🏻💓♥️
آج کل فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زوروں پر ہے۔ میں بالکل اس کے حق میں ہوں اور ہر ممکن طور پر اس میں حصہ بھی لوں گا۔ ٹوٹل سے پٹرول بھرواتا تھا ، آج سے ٹوٹل پر نہیں جاؤں گا۔ پہلے احباب کے ذریعے فرانس سے اشیأ منگواتا رہتا ہوں، اب وہ بھی نہیں منگواؤں گا۔
باقی مصنوعات دیکھی ہیں ، ان میں سے کچھ بھی نہیں لونگا۔ یہ احتجاج اکثر مؤثر ہوتا ہے، کیونکہ تاجر اپنا ایک بھی کسٹمر کھونے سے نقصان اٹھاتا ہے، یہاں تو اربوں مسلمان ہیں۔
کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس سے ہمارے اپنے مسلمان بیروزگار ہونگے۔ تو یہ دلیل درست نہیں ہے۔ کیونکہ ہر ایک پروڈکٹ کا متبادل موجود ہے۔ جو تاجر کہیں سے لے کر بیچ رہا ہوتا ہے وہ سیل کم دیکھ کر کسی دوسری کمپنی سے لے لے گا۔ اور جب اس لیول تک معاملات پہنچ جائیں تو فرانس کو اصل نقصان تب ہوگا۔ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
لیکن صرف اس تک محدود نہ رہیں۔ جو کچھ بھی مزید کر سکتے ہیں وہ بھی لازمی کریں۔ ان میں سے چند ایک چیزیں یہ ہیں۔
1) کفار کو سب سے زیادہ تکلیف مسلمانوں کے عملی طور پر مسلمان بننے پر ہوتی ہے۔ تو آج سے پکا تہیہ کریں کہ دین اسلام کو سیکھیں اور جن احکامات پر عمل نہیں کر پا رہے ان پر عمل کی کوشش کریں۔ نماز، روزہ، زکوۃ، حج۔۔۔۔ بنیادی ارکان ہیں۔ ان پر عمل کی ہر ممکن کوشش کریں۔
2) دوسری تکلیف کفار کو مسلمانوں کا حلیہ ہے۔ اگر آپ کا حلیہ خاص مسلمانوں والا نہیں ہے تو اسے تبدیل کریں۔ چہرے پر سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سجائیں، دل اللہ خود بدل دے گا۔
3) قرآن پاک سے اگر دوری چل رہی ہے تو اس دوری کو ختم کریں اور سمجھ کر پڑھنا شروع کریں چاہے روزانہ کی صرف ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔
4) لوگوں کے ساتھ اپنے معاملات درست کریں اور اسلامی اصولوں کے مطابق لین دین کو یقینی بنائیں۔
5) امر بالمعروف اور نہی المنکر کا لازمی اہتمام کریں۔
درود شریف اور استغفار کی کثرت کریں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کو عام کریں اُن پر عمل کریں
یہ سب اس لیے ضروری ہے کہ جب کفار کو یہ یقین ہو جائے گا کہ ہماری اس طرح کی حرکتوں سے یہ اسلام سے دور ہونے کی بجائے اسلام کی طرف دوڑتے ہیں تو انھیں خوشی کی بجائے ملال ہوگا۔
اکیلا احتجاج کافی نہیں ہے۔ مؤثر احتجاج کے لیے سب کچھ کریں۔
💞🤲🏻💞🤲🏻💞🤲🏻💞
Post a Comment