Sachi Muchi News  (Haripur Pakistan)

This is a News Chanel All About Pakistan and World,About all Topic, Interesting and Much more Real News, #SuchiMuchiNews #Pakistan #Standforkashmir #haripur URDU POETRY,News,Entertainment,Pakistan news,world news,Blog news,Hamari web,Urdu point,Ary News,Geo news,Corona News,corona virus,covid-19,you tube news,google news,Pm Imran khan news,India news,Real news,Blogger news,suchumuchunews,haripur,Islamabad,Karachi,Lahore,Peshawar,allover news

ترکش ڈرامہ ارتغرل کی فنکارائیں اب خوشی خوشی پاکستانی ملبوسات پہن رہی ہیں !Ertgrull n

 

ترکش ڈرامہ ارتغرل کی فنکارائیں اب خوشی خوشی پاکستانی ملبوسات پہن رہی ہیں !

کہا جاتا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، یہ بات سچ ہے ، کیونکہ جب کسی ملک میں دوسرے ملک کے ڈرامے آن ائیر ہوتے ہیں تو اس ملک کی عوام ان غیر ملکی فنکاروں سے مانوس ہو جاتی ہے اور وہ اپنے کرداروں کے ذریعے ان کے " فیورٹ" کا درجہ پالیتے ہیں ۔ جب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان میں ترکش تاریخی ڈرامہ سیریل " دیریلش ارتغرل" کو پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اردو ڈبنگ میں دکھانے کا اعلان کیا تھا ،

========================================================

 اُس وقت سے ہی اس ڈرامے کا لوگوں کو بہت انتظار تھا ۔ اس ڈرامے کے آن ائیر کئے جانے کے بعد پاکستانی عوام پر ارتغرل کا مکمل جادو چل گیا ، لوگ اس کے کرداروں سے متاثر ہوتے دکھائی دئیے، یوں ارتغرل کے فنکاروں نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا ۔ 

========================================================

پاکستان میں ارتغرل میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ اب تک اس کے ایک اہم کردار دوان الپ (جاوید چتین گونر) پاکستان آچکے ہیں ، حلیمہ سلطان ایک پاکستانی نیٹ ورک کے اشتہار کے ذریعے پاکستانی ٹی وی چینلز پر چھا چکی ہیں ، تاہم اب سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان میں کام کرنے والی اداکارائیں اپنے ملبوسات کو چھوڑ کر پاکستانی ملبوسات خوشی خوشی پہن رہی ہیں ۔ ان میں سے ایک اداکارہ برجو کراتلے جو ڈرامے میں "گوکچے خاتون " کا کردار نبھا چکی ہیں ، انہوں نے پاکستانی دلہن کا روپ دھارلیاہے 

========================================================

اورڈیزائنزعلی ذیشان کی جانب سے تیار کردہ لال ملبوسات میں وہ پاکستانی دلہن کی طرح ہی دکھائی دیں ۔ ان کی لال شرارے میں تصاویر سوشل میڈیا پر آچکی ہیں جو پسند بھی کی جارہی ہیں ۔ وہ بھی پاکستانی ثقافت سے متاثر دکھائی دیتی ہیں ، ایک ویڈیو میں وہ ہاتھوں میں لگی ہوئی 

=======================================================

مہندی کو خوشی سے دکھاتی بھی نظر آرہی ہیں ۔ جس کا مطلب یہی ہے کہ انہیں ناصرف پاکستانی ملبوسات بلکہ پاکستانی ثقافت بھی بہت بھائی ہے ۔ دوسری طرف ارطغرل غازی میں سلیمان شاہ کے بڑے بیٹے گلدارو کی بیوی سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بالچین پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی ۔ 

========================================================

ماریہ بی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جو تصاویر شئیر کیں ان میں سلجان کو چاکلیٹی رنگ کے پاکستانی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ ماریہ بی کے مطابق دیدم بالچین ان کے برانڈ کے ونٹر کلیکشن کی ماڈلنگ کریں گی اور عنقریب پاکستانی ملبوسات بہت ہی خوشی کے ساتھ زیب تن کرتی ہوئی دکھائی دیں گی ۔ دیدم بھی پاکستانی ملبوسات کی ماڈلنگ کیلئے بے تاب ہیں ،

========================================================

 انہوں نے بھی اپنے انسٹا گرام پر ماریہ بی کے ساتھ تصاویر شئیر کرکے تفصیلات بتائی ہیں ۔ گزشتہ دنوں اسی ڈرامے میں "ترگت الپ" کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور "بامسی" کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں ۔ عنقریب وہ بھی پاکستانیوں کو ٹی وی اسکرین اور پوسٹرز میں دکھائی دیں گے

Post a Comment

بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں ۔

 این سی او سی نے حکومت کو سفارشات پیش کردیں ۔ بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں ۔ آوٹ ڈور شادی میں تعداد گھٹا کر 500 کی ...

[blogger]

SuchiMuchiNews

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget