Sachi Muchi News  (Haripur Pakistan)

This is a News Chanel All About Pakistan and World,About all Topic, Interesting and Much more Real News, #SuchiMuchiNews #Pakistan #Standforkashmir #haripur URDU POETRY,News,Entertainment,Pakistan news,world news,Blog news,Hamari web,Urdu point,Ary News,Geo news,Corona News,corona virus,covid-19,you tube news,google news,Pm Imran khan news,India news,Real news,Blogger news,suchumuchunews,haripur,Islamabad,Karachi,Lahore,Peshawar,allover news

سکولز میں کورونا کے 2،3نہیں بلکہ کتنے سو کیسز رپورٹ ہوئےیشان کن خبر

 کراچی سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز میں کورونا وائرس کے 380 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔





تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل مانٹرنگ اینڈ ایولوایشن کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 12 ستمبر سے تاحال 64 ہزار 8 سو 27 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 54 ہزار ایک سو 99 نتائج منفی آئے جبکہ 10 ہزار 2 سو 48 نتائج  آنا باقی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی کے سرکاری و نجی اسکول سے 2 سو46 کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں  -----------------------------------------------------------------------------

جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے سرکاری و نجی اسکول سے ایک سو 34 کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 44 ہزار 9 سو 84 سرکاری و نجی اسکول میں سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 46 سرکاری اور ایک نجی اسکول کو بند کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 29 اضلاع میں 6 سو 95 سرکاری و نجی اسکول میں طلبہ ماسک کا استعمال ہی نہیں کر رہے جبکہ 3 سو 94سرکاری و نجی اسکول میں اساتذہ ماسک کا استعمال ہی نہیں کر رہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ کے 8 سو 57 سرکاری و نجی اسکولوں میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے

جبکہ ایک ہزار 39 سرکاری و نجی اسکول میں ہاتھ صاف کرنے اور سینیٹائزر کی سہولت ہی نہیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل مانٹرنگ اینڈ ایولوایشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سندھ کے 8 سو 7 سرکاری و نجی اسکول میں کلاس روم ڈس انفیکٹ ہی نہیں کئے جا رہے جبکہ ایک ہزار 2 سو اسکول میں صاف واش روم کی سہولت ہی نہیں۔


Post a Comment

بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں ۔

 این سی او سی نے حکومت کو سفارشات پیش کردیں ۔ بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں ۔ آوٹ ڈور شادی میں تعداد گھٹا کر 500 کی ...

[blogger]

SuchiMuchiNews

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget