Sachi Muchi News  (Haripur Pakistan)

This is a News Chanel All About Pakistan and World,About all Topic, Interesting and Much more Real News, #SuchiMuchiNews #Pakistan #Standforkashmir #haripur URDU POETRY,News,Entertainment,Pakistan news,world news,Blog news,Hamari web,Urdu point,Ary News,Geo news,Corona News,corona virus,covid-19,you tube news,google news,Pm Imran khan news,India news,Real news,Blogger news,suchumuchunews,haripur,Islamabad,Karachi,Lahore,Peshawar,allover news

نئے پاکستان میں کتابوں پر پابندی۔۔۔ خدارا ایسی تبدیلی اپنے پاس ہی رکھیئBan on books in new Pakistan Please keep such a change to yourself



 ترقی یافتہ معاشروں پر نظر دہرائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کے معاشروں میں سب سے زیادہ اگر کسی چیز پر زور دیا جاتا ہے تو وہ تعلیم ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ ہم سے نہ صرف کئی سال آگے ہیں بلکہ وہاں کےباشندوں کے سوچنے کا انداز اور غور و فکر کرنے کا انداز، ہم سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اگر ہم تاریخ پر نطر دہرائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک زمانے میں انہی ترقی یافتہ معاشروں میں کتاب چھاپنے پر سزائے موت سنائی جاتی تھی، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کتاب سے علم عام آدمی تک پہنچتا اور اس وقت کے زمانے میں کتابوں نے بادشاہ کے اختیارات کو چیلنج کرنا شروع کردیا تھا۔

برطانیہ میں کتاب چھاپنے پر آخری بار سزائے موت 1663 میں سنائی گئی۔ لیکن اسی برطانیہ نے لگ بھگ 150 سال کے بعد  پوری دنیا پر حکومت قائم کرلی اور ایک وقت تو ایسا آگیا کہ کہا جاتا ہے کہ سلطنت برطانیہ میں کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔

اس کی چند بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ تھی کہ وہاں کے حکمرانوں کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کتابوں پر پابندی لگانے سے، آزادی رائے کو دبانے سے، سچ کو چھپانے سے، ہم لوگ کبھی ترقی نہیں کرسکتے۔

لہذا برطانیہ میں 1663 کے بعد پھر کبھی کتاب پر سزائے موت نہ سنائی گئی۔ کتابیں چھپنے کا سلسلہ اور پڑھنے کا سلسلہ ایسا چلا جو پھر کبھی نہ رک سکا، لوگوں میں شعور پیدا ہوتا گیا، جمہوریت نے فروغ پایا، صنعتی انقلاب آیا، مختصراً یہ کہ برطانیہ آہستہ آہستہ ہر شعبے میں ترقی کرتا چلا گیا۔
دوسری جانب اگر ہم بات کریں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی، ہم نے اپنے ملک کے نام کے ساتھ لفظ اسلام تو لگا لیا، لیکن اسلام کو کبھی ٹھیک سے سمجھ نہ سکے۔

ہم مولویوں کے فتوں کو ہی اسلام سمجھ لیتے ہیں، نتیجہ یہ ہوا کہ انہی فتوں نے ہمیں یہاں لاکھڑا کیا۔ ہم نے اپنے ماضی سے کچھ نہ سیکھا۔ کبھی کسی شیخ الاسلام نے پرنٹنگ پریس کو غیر اسلامی اور غیر شرعی قرار دیا تو کبھی جدید سائنسی تعلیم پر فتوے لگائے گئے۔ خیر! ان فتوں کا نقصان تو ہم آج تک بھگت ہی رہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ہم نے ان سب سے کیا سبق سیکھا؟ کیا ہم نے ایسی تنگ نظر سوچ کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے کوئی اقدامات کیے یا پھر ہم بھی اسی راہ پر چل پڑے ہیں۔

ہم شاید دنیا میں وہ واحد قوم ہیں جو تاریخ کو مسخ کرکے اپنے نصاب میں شامل کرتے ہیں اور پھر اس پر فخر بھی محسوس کرتے ہیں۔ ہم شاید اپنی نسلوں کو جھوٹ ہی پڑھا کر پالنا چاہتے ہیں، اس سب کا نقصان یہ ہورہا ہے کہ ہم ترقی نہیں کرپارہے، ہم اسی جگہ پر منجمد ہیں جہاں آج سے ایک ہزار پہلے تھے۔
مجھے یاد ہے آج سے ٹھیک 2 سال قبل مجھ سمیت بہت سے نوجوانوں نےعمران خان صاحب کو یہی سوچ کر ووٹ دینے کا غلط فیصلہ کیا تھا کہ شاید تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا ہوجائے گا لیکن افسوس عمران خان صاحب کا یہ 
وعدہ بھی دوسرے وعدوں کی طرح وفا نہ ہوسکا۔



ہماری امیدوں کو شدید ٹھیس اس وقت پہنچی جب بجٹ میں تعلیم کے شعبے پر ایک بہت بڑا کٹ لگادیا گیا اور تعلیمی اصحلات کیلئے محض 4 ارب رکھے گئے، ابھی یہ زخم تازہ ہی تھے کہ تبدیلی سرکار نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے  31 پبلشرز جبکہ نجی اسکول کی 100 سے زائد کتابوں پر یہ کہہ کر پابندی لگادی ہے کہ ان کتابوں کا مواد اسلام اور پاکستان مخالف ہے۔

ساتھ ہی حکم جاری کیا ہے کہ نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار سے زائد کتابوں کی ہنگامی بنیادوں پر چھان بین کی جائے گی۔ حیرت انگیز طور پر پابندی کا شکار کتابوں میں آکسفورڈ اور کیمبرج کی کتابیں بھی شامل ہیں، تبدیلی سرکار کی جانب سے جواز یہ پیش کیا گیا ہے کہ ان کتابوں میں ہمارے ہیروز کا ذکر نہیں ہے۔ دراصل حقیقت یہ ہے کہ آکسفورڈ اور کیمبرج کی کتابوں میں تاریخ کو مسخ نہیں کیا جاتا، بچوں کو جھوٹ نہیں پڑھایا جاتا کہ محمد بن قاسم ہمارا ہیرو ہے، سلطان غزنوی ہمارا ہیرو ہے، ہم نے برصغیر پر 1 ہزار سال حکومت کی ہے اور تو اور یہ جھوٹ بھی نہیں پڑھایا جاتا کہ ہمارا ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔

شاید یہی وہ کڑوا سچ ہے جو ہماری حکومت سے برداشت نہیں ہوا اور کتابوں پر پابندی عائد کردی۔ بات اگر ہمارے سیلیبس کی ہو تو میں دعوے سے کہتا ہوں کے 1980 کے بعد سے ہمارا سیلیبس اپڈیٹ نہیں ہوا اور یہ بات مجھے حکومتی عہدیدار نے آج سے 6 ماہ پہلے بتائی تھی۔ ظاہر سی بات ہے اگر ہم بچوں کو یہی جھوٹ پڑھائیں گے کہ ہمارا اصل ہیرو محمود غزنوی ہے کیونکہ اس نے مندر توڑے تھے لیکن یہ نہیں بتائیں گے مندر توڑنے کے بعد جو خزانہ اس کے ہاتھ لگا، محمود غزنوی نے اس خزانے سے نہ تو یہاں کوئی تعلیمی ادارہ قائم کیا اور نہ ہی یہاں برصغیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا، بلکہ اپنے ساتھ واپس اپنے ملک لے گیا۔

یہی ظالمانہ اور شدت پسندانہ سوچ ہے جو اسلام آباد میں ایک مندر نہیں بنانے دے رہی، اور مردان سے 1700 سال پرانا قدیم گوتم بدھ کا مندر توڑنے پر مجبور کر رہی ہے، یہ لوگ شاید گوتم بدھ کی تعلیمات سے لاعلم ہیں، خیر! قصور ان کا بھی نہیں، جب ہماری کتابوں میں ہی محمود غزنوی کو ہیرو بنا کر دکھایا جائے گا تو یہی شدت پسندانہ سوچ معاشرے میں جنم لے گی اور ہم کبھی ترقی نہیں کرسکیں گے۔ لہذا تبدیلی سرکار کو چاہیئے کہ ہوش کے ناخن لے اور 
اگر ہمارے ہینڈسم وزیراعظم نے اسی تبدیلی کا وعدہ کیا تھا تو خدا کی قسم ایسی تبدیلی نہیں چاہیئے جس میں کتابوں پر پابندی عائد ہو۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Translate English
Ban on books in new Pakistan Please keep such a change to yourself              
A look at the societies that have been emptied shows that if there is one thing that is most emphasized in those societies, it is education, which is probably why they are not only many years ahead of us, but also the people there. The way of thinking and the way of thinking is many times more than us. If we look back at history, it is clear that at one time in those developed societies, the death penalty was imposed for publishing a book, the main reason being that knowledge from the book reached the common man and in that time The books began to challenge the king's authority.

The last execution of a book in Britain was in 1663. But it was Britain that ruled the world for almost 150 years, and at one point it was said that the sun never set in the British Empire.

One of the main reasons for this was that the rulers there realized that by banning books, by suppressing freedom of speech, by hiding the truth, we could never make progress.

Therefore, after 1663, the book was never executed again in Britain. The series of printing and reading of books went on like never before, the consciousness of the people was created, democracy flourished, the Industrial Revolution came, in short, Britain gradually developed in every field.
On the other hand, if we talk about the Islamic Republic of Pakistan, we used the word Islam with the name of our country, but we never understood Islam properly.
We consider the fatwas of the Maulvis as Islam. The result is that these fatwas have brought us here. We did not learn anything from our past. Sometimes Shaykh-ul-Islam declared the printing press as un-Islamic and un-Sharia and sometimes fatwas were issued on modern scientific education. No! We are still suffering the loss of these fatwas, but the question is, what lessons have we learned from all of them? Have we taken any steps to eradicate such narrow-mindedness from the society or have we followed the same path?
We are probably the only nation in the world that distorts history into its curriculum and then takes pride in it. We may want to raise our generation by reading lies, the disadvantage of all this is that we are not able to develop, we are frozen in the place where we were a thousand years ago.
I remember exactly 2 years ago today, many young people, including me, made the wrong decision to vote for Imran Khan thinking that maybe there will be a revolution in the field of education.
The promise was not fulfilled like other promises.


Post a Comment

بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں ۔

 این سی او سی نے حکومت کو سفارشات پیش کردیں ۔ بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں ۔ آوٹ ڈور شادی میں تعداد گھٹا کر 500 کی ...

[blogger]

SuchiMuchiNews

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget