ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کا مخلتف مسالک کے علماء کے ساتھ تعارفی
میٹنگز۔
میٹنگ کے دوران علماء کرام نے ہری پور تعیناتی پر مبادکباد پیش کی. ضلع بھر کے
مجموعی امن و امان اور 12 ربیع الاول عید میلاد البنی ﷺ کے جلوسوں کی
سیکورٹی انتظامات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا. ڈی پی او ہری پور نے علماء
کرام کا شکریہ ادا کیا. 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے جلوسوں کے لئے ضلع بھر
میں سیکورٹی نظام کو مزید موئثر بنایا جائے گا. اس کے علاوہ بھی ضلع بھر کے
امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آئنگی کے فروغ میں تمام علماء کرام کے کردار کو
سراہا۔ معاشرے سے اخلاقی جرائم اور دیگر سماجی برائیوں کے روک تھام کے لئے
علماء کرام ممبر کے ذریعے عوام کو وقتاً فوقتاً مناسب آگاہی کریں۔ جرائم پیشہ افراد
معاشرے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہے۔ پولیس انتظامیہ ہر موقع پر
علماء اکرام کے ساتھ تعاون برقرار رکھے گئی۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے
پولیس انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Post a Comment