کھلابٹ(نمائندہ خصوصی)تنولی اتحاد ضلع ہری پور کی مدت مکمل ہونے پر تمام
باڈیاں تحلیل کر کے تنظیم نو کا متفقہ فیصلہ کر دیا گیا 31 اکتوبر کو نئ تنظیم سازی
کا اعلان کیا جاۓ گا
کوارڈینٹر سلیم خان تنولی کو تمام اختیارات سپرد کر دئیے گۓ جمعہ کی شام آل
پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کے عہدےداران کا اہم اجلاس زیر صدارت
سرپرست اعلی حاجی حیات خان تنولی آف بیٹ گلی منعقد ہوا اجلاس میں چیف
کوارڈینیٹر سلیم خان تنولی کھلابٹ چئیرمین حاجی اکرم تنولی کھلابٹ جنرل
سیکرٹری ابرار خان تنولی کانگڑہ کالونی حاجی محمد نسیم تنولی کانگڑہ کالونی
محمد جمیل خان تنولی ہری پور ممتاز خان تنولی کانگڑہ کالونی افضال خان تنولی
دریہ ڈوگہ ساجد کریم تنولی کھلابٹ بلال مقبول خان تنولی نامدار خان تنولی حسن بائ
جاوید خان تنولی حسن بائ فیصل سلیم خان تنولی بدھوڑہ سمیت دیگر عہدے داران نے
شرکت کی اجلاس میں آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کی مرکزی اور تحصیل
باڈیوں کی مدت مکمل ہونے پر تمام شرکاء نے متفقہ فیصلہ کرتےہوۓ موجودہ باڈیوں
کو تحلیل کرکے تنظیم نو کا فیصلہ کیا
متفقہ فیصلہ کے مطابق 31 اکتوبر بروز ہفتہ
دن 2:30 بجے چیف کوارڈینیٹر سلیم خان تنولی کے حجرہ واقع پکھرال چوک .
سیکٹر نمبر2 کھلابٹ میں آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کی ضلعی جنرل باڈی
ضلعی یوتھ ونگ تحصیل جنرل باڈی اور تحصیل یوتھ ونگ کی تمام باڈیوں کی کابینہ
اراکین کا چناؤ عمل میں لایا جاۓ گا نئ باڈیوں کی تشکیل تک تمام تر اختیارات
کوارڈینیٹر سلیم خان تنولی کو سونپے گۓ اجلاس میں سابق ناظم کانگڑہ کالونی شہید
حاجی نوید اختر تنولی کی وفات پر ان کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے
خصوصی دعا اوع تعزیت کا اظہار کیا گیا
Post a Comment