Sachi Muchi News  (Haripur Pakistan)

This is a News Chanel All About Pakistan and World,About all Topic, Interesting and Much more Real News, #SuchiMuchiNews #Pakistan #Standforkashmir #haripur URDU POETRY,News,Entertainment,Pakistan news,world news,Blog news,Hamari web,Urdu point,Ary News,Geo news,Corona News,corona virus,covid-19,you tube news,google news,Pm Imran khan news,India news,Real news,Blogger news,suchumuchunews,haripur,Islamabad,Karachi,Lahore,Peshawar,allover news

لڑکا بن کر موٹر سائیکل چرانے والی لڑکی کے حیرت انگیز انکشافات

 کراچی پولیس نے شہر قائد میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہونے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی کو گذشتہ روز گرفتار کیا۔ملزمہ سے چرائی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئیں۔18 سالہ بینش عرف کٹو باکسر ہے۔بینش عرف کٹو لڑکے کا روپ دھار کر موٹرسائیکل لفٹنگ کرتی تھی۔

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------





گرفتار ملزمہ نے تفتیش کے دوران حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق عرف دادا اور چھوٹو پر مشتمل 3 رکنی گینگ سے ہے۔ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان لے جاتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے ملزم لیاری کے علاقے میں باقاعدہ باکسنگ بھی سیکھتی ہے۔ملزمان صرف 2020 کی موٹرسائیکل اٹھاتی تھی،ساتھی ملزم چھوٹو کی عمر 14 سالہ اور واسط کی عمر 20 سال سے زائد ہے۔

-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر واردات کرتی تھی۔گرفتار ملزمہ کو صدر ویمن تھانے منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی پولیس نے ایک 18سالہ لڑکی بینش عرف ’کٹو‘ کو حراست میں لیا تھا ، جو کہ مردوں کے کپڑے پہن کر شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب تھی ، گرفتاری کے بعد لڑکی نے اعتراف جرم بھی کرلیا ، جس کے بعد پولیس کی طرف سے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد کراچی پولیس کی طرف سے لڑکی کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی

 ہے ، جس میں وہ ان ہی مردانہ کپڑوں میں ملبوس ہے جن کو پہن کر وہ موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتی تھی ۔ پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں مردانہ کپڑوں میں واداتوں کے بارے میں لڑکی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کپڑے پہننے کا مقصد یہ تھا تاکہ کوئی بھی اس کو لڑکی دیکھ کر کمزور نہ سمجھے ، جب کہ اس کے ساتھ ان وارداتوں میں اس کے 2 بھائی میں شریک ہوتے تھے ۔ پولیس کی طرف سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مزید کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں ۔

 این سی او سی نے حکومت کو سفارشات پیش کردیں ۔ بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں ۔ آوٹ ڈور شادی میں تعداد گھٹا کر 500 کی ...

[blogger]

SuchiMuchiNews

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget