لرٹ۔الرٹ۔الرٹ۔ I
پاکستان میں کرونا دوبارہ اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے۔
اس بار یہ موذی مرض زیادہ شدت کے ساتھ حملہ آور ہو رہا ہے
ڈاکٹر صاحبان، طبی عملہ سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد اور عوام الناس اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں
حالات بہت خرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں
خدارا زیادہ رش والی جگہہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔زیادہ تر وقت گھروں میں گزاریں۔
ماسک کا استعمال ضرور کریں
ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور زبانی طور پر السلام علیکم کہہ دیں۔سلام ہو جائے گا اس میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ھوگی۔
احتیاط کے تقاضوں کو بالائے طاق نہ رکھیں
صبح شام بھاپ لیں۔
دن میں بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھوتے رہیں۔
اپنی خوراک میں
کیلا، سیب، انار، لیموں،ادرک،
دار چینی،اخروٹ،بادام،دیسی مرغی کی یخنی،دودھ،دہی اور کیلشیم والی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔
گلا خشک نہ ہونے دیں سارا دن تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں۔
گرم پانی سے غرارے کریں اور کھانسی نہ ہونے دیں
دن میں دوبار گرم گرم قہوہ استعمال کریں۔
سفر کے دوران سینیٹائزر اپنے ہمراہ رکھیں
پاکستانی قوم اس وبا کو سیریس نہیں لے رہی۔ اللہ نہ کرےکہ ہمیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے
دنیا بھر میں حالات بہت خراب ہیں پاکستان میں بھی اس وقت حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔
خدارا ہوش کے ناخن لیں
خود بھی اس سے بچنے کی تدبیر اختیار کریں اور دوسروں کو بھی اس سے آگاہی دیں۔
کیوں کہ ہمارے ہاتھ میں صرف تدبیر ہے اور تقدیر اللہ کے ہاتھ میں ہے لہذا تدبیر اختیار کرنے کے بعد اللہ سے دعا کریں۔ نماز یں باقاعدگی سےپڑھیں ۔نیک اعمال کریں
ذکر اذکار کریں
اللہ کی طرف رجوع کریں کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ھے۔
اللہ پوری دنیا کو اس وبا سے اور دیگر مصائب سے محفوظ رکھے۔
اللہ پاک ہمیں کفر و شرک،نفاق،عصیان سے محفوظ رکھے ہمیں توکل کی دولت سے مالا مال کرے۔
آمین
مہربانی فرما کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شیئر کریں تاکہ لوگ تدبیر اختیار کریں اور اللہ سے دعا کریں ۔
Post a Comment