یک دفعہ موسی علیہ السلام نے اللہ رب العزت سے عرض کیا ۔
اے میرے مالک جنت میں میرے ساتھ کون ھوگا ۔
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا فلاں قصاب آپ کے ساتھ جنت میں ھوگا۔
موسی علیہ السلام ایک لمحے کے لیے حیران ھوگئے ۔
اور پھر اس قصاب کو ڈھونڈنے نکل گئے ۔
آخر کار وہ قصاب اسے مل گیا ۔
موسی علیہ السلام نے اس قصاب سے کہا میں آج آپ کے ساتھ بطور مہمان رہنا چاہتا ہوں۔
قصاب بھی راضی ھوا۔ قصاب نے جب گوشت ختم کیا تو ایک ٹکڑا ایک کپڑے میں لپیٹا اور گھر کے لیے نکل گیا۔
اور موسی علیہ السلام اسکے ساتھ چلے گئے۔
قصاب جب گھر پہنچے تو وہ گوشت اچھی طرح پکایا۔ اور اسکے بعد روٹی پکائی اور دوسرے کمرے میں گیا جہاں ایک بوڑھی عورت لیٹی تھی اسے سہارا دیا بٹھایا اور پھر یہ کھانا اسے کھلایا
جب بوڑھی عورت نے کھانا ختم کیا تو اس قصاب کے کان میں کچھ کہا تو وہ مسکرایا۔
موسی علیہ السلام یہ سارا واقعہ دیکھتا رہا۔
جب وہ قصاب واپس آیا تو موسی علیہ السلام نے اسے پوچھا کہ یہ بوڑھی عورت کون ھے۔
اس قصاب نے کہا یہ میری ماں ھے موسی علیہ السلام نے کہا
مگر کھانے کے بعد اس نے آپ کے کان میں کچھ کہا اور آپ مسکرائے ۔
قصاب نے کہا جب میری ماں خوش ھوتی ھے تو کہتی ھے ۔اللہ تعالی تجھے جنت میں موسی علیہ السلام کے ساتھ رکھے۔
تو میں مسکراتا ھوں کہ کہاں موسی علیہ السلام اور کہاں میں
Post a Comment